پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد و کامیاب امیدوار سردار خضرخان مزاری نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
خضر مزاری نے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور 39206 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف پی ایم ایل این کے امیدوار سردار میر دوست مزاری نے 30933 ووٹ حاصل کیے تھے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد و کامیاب امیدوار سردار خضرخان مزاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں گے۔
