پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری و این اے 121 سے خرم روحیل اصغر کو شکست دینے والے وسیم قادر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
وسیم قادر نے مریم نواز سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، وسیم قادر نے قائد ن لیگ نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے وسیم قادر کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وسیم قادر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں واپس اپنی جماعت میں آگیا ہوں اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
