متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں حکومت سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔
انتخابات کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا،تاہم کراچی سے 10 آزادا میدواروں کی شمولیت بھی زیر غور آئے گی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان آج بھی ملاقات کا امکان ہے، ایم کیو ایم اپنی ترجیحات اور تجاویز سے مسلم لیگ ن کو آگاہ کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور ایم کیو ایم کا وفاق میں مل کر چلنے پر اتفاق
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے درمیان مسلسل رابطے ہیں، ایم کیو ایم وفد کا مسلم لیگ ق، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان کے جے یو آئی ف سے رابطے بھی جاری ہیں۔
