Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم دونوں جماعتوں میں ممکنہ اتحاد کا امکان ختم  ہوگیا ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک انصاف سے ملکی سطح پر اتحاد کا مطالبہ کیا، تحریک انصاف صرف کے پی کے کی حد تک اتحاد چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت متعدد جماعتوں کا ملک گیر دھاندلی کےخلاف موقف ایک ہے تو اتحاد بھی ملک گیر سطح پر ہونا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جب تک جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ملک گیر سطح پر ملکر سیاسی و قانونی جدوجہد نہیں کریں گی منظم دھاندلی کو بے نقاب نہیں کیا جاسکے گا۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ تحریک انصاف اگر صرف چند سیٹوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایک صوبے میں اتحاد چاہتی ہے تو اس سے معذرت کرلی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا ملک گیر اتحاد ہو تو کراچی میں کوئی جماعت ہماری دونوں جماعتوں کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی ملک گیر سطح پر بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version