Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کی تشکیل؛ نئے قائد ایوان کا انتخاب کب ہوگا؟

اسلام آباد: ملک کی 16 ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلایا جائے گا۔

ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس 28 یا 29 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھیجے گی جسے وہ صدر مملکت کو بھیجیں گے۔

ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق اراکین کے حلف کے بعد پہلے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، نئے قائد ایوان وزیراعظم کا انتخاب 3 یا 4 مارچ کو ہونے امکان ہے جبکہ صدر مملکت کا انتخاب 8 مارچ کو متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version