جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس کیساتھ بھی حکومت بنانا چاہے ان کو اختیار ہے، جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقاً کوئی جواز نہیں بنتا۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ جب کہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔
علاوہ ازیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مابین حکومت سازی کے لیے رابطے ہوئے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، تاحال کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عوامی مینڈیٹ رکھتے ہیں، عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو خوش آمدید کہیں گے، عوامی مینڈیٹ کے احترام میں ضرورت پڑی تو جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی۔
