پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جمیعت علمائے اسلام ف اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہورہی ہے تو ایم کیوایم سے بھی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم ہمارے ساتھ رہی ہے، ہم نے سخت سے سخت بات کی لیکن کسی کی تضحیک نہیں کی۔
علی محمد خان نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے بیانیے کی نفی کی، عوام نے ان کو پھینک دیا جنہوں نے سابق وزیراعظم سے غداری کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ کے ساتھ زیادتیوں کو تسلیم کرتے ہیں، ماضی میں ہم نے دیکھا کہ بینظیر بھٹو کو کس طرح ٹارگٹ کیا جاتا تھا۔
