پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، کمشنر راولپنڈی کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن میں بھی یہی تھا کہ آراوز بیوروکریسی کے بجائے عدلیہ سے ہوں، فارم 45 کے مطابق ہمارے امیدوار جیتے ہوئے تھے، فارم 47 میں ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، کمشنر نے جیتنے والوں کو ہروایا تو بتائیں، جیتنے والا کون تھا؟ ۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پنڈورا باکس کھولنا پڑے گا، نتائج کا اعلان فارم 45 کے مطابق ہونا چاہیے، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قراردیا جانا چاہیے۔
