Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمشنر راولپنڈی کے الزامات؛ حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات کا نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیا اور اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version