تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خراب صحت کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ مزید سیاسی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی پی ضیاءاللہ بنگش کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کا استعفیٰ موصول ہوگیا، محمود خان پارٹی کے نئے چیئرمین منتخب ہوں گے۔
