Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیوایم کا سوشل میڈیا کو دنیا بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سوشل میڈیا کو دنیا بھر میں ایکٹیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی سوشل میڈیا کو متحرک کرنے کے لیے پاکستان ہاؤس میں میٹنگ ہوئی جس میں سوشل میڈیا کو دنیا بھر میں ایکٹیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف دنیا بھر کے پاکستانیوں تک جانا چاہیے، ایم کیوایم پاکستان ہر پلیٹ فارم پر متحرک ہونی چاہیے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا اچھا پہلوا جاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے۔

بعدازاں ایم کیو ایم پاکستان نے اچھی تصویر کو اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version