Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتادی ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یکم رمضان المبارک 11 مارچ کو ہوگا تاہم حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ 26 سال بعد رمضان المبارک کی سردیوں میں آمد ہو گی، تاہم ابتدائی دو سال تک رمضان کا آخری حصہ موسم بہار میں ہوگا۔

اس کے بعد 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version