Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جی ڈی اے ناراض کیوں؟ سردار عبدالرحیم نے اہم وجوہات بتادیں

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے جی ڈی اے کی وفاقی حکومت سے ناراض ہونے کی اہم وجوہات بتادیں۔

جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبدالرحیم نے پروگرام ’’ووٹ پاکستان کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے عوام کی خاطر احتجاج کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایسا کونسا کار نامہ کیا ہے کہ جو ان کی سیٹیں بڑھیں، پیپلز پارٹی بھٹو کی نہیں زرداری کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

ترجمان گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ مڈل کلاس کے خاتمے سے ملک کو خطرہ ہے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی پروگرام ’’ووٹ پاکستان کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحاد بحالت مجبوری بنایا گیا ہے، پرچی آئی حکم کے مطابق جماعتوں نےعملدرآمد کیا، آنے والی مشکلات کا بوجھ کوئی جماعت اکیلے اٹھانے کو تیار نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 2 ہمارے سامنے موجود ہے، مسلم لیگ ن نے سیاسی قیمت ادا کی ہے، سب جماعتیں اقتدار کے حصول کی سیاست کررہی ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ وقتی استحکام کے بعد سیاسی بے یقینی پھرلوٹ آئے گی، اقلیتی حکومت کو چلانا مشکل ہوتا ہے، غیر مقبول فیصلوں میں نفرت زیادہ بڑھے گی، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد بجلی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version