پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی سے محبت کا ثبوت ووٹ کی صورت میں دیا لیکن لاڈلوں نے راتوں رات مینڈیٹ چوری کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک اور شافع گجرات کے عوام کا مینڈیٹ واپس کریں پھر بات کرنے کا سوچیں گے۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ گجرات، منڈی بہاؤ الدین، تلہ گنگ کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور اصل مینڈیٹ چوری کرنے والا محسن نقوی اور اس کی پولیس پارٹی ہے، ایسے نگراں کی اب باری آنے والی ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی وزیراعظم تھا، آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا، عوام ایسی حکومت کو قبول نہیں کریں گے جسے ان کی حمایت حاصل نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوئی آئی ایم ایف کے ذمہ دار نہیں، یہ جانیں اور لاڈلے جانیں، ووٹ چوری کرنے والے ملک کو معاشی بحران سے نہیں نکال سکتے۔
تحریک انصاف کے مرکزی صدر نے کہا کہ لاڈلوں کو مسترد کردیا گیا تھا پھر یہ کس منہ سے عوامی مفاد کی بات کرتے ہیں، مینڈیٹ چور ملکی مفاد میں نہیں اپنے مفاد کی خاطر اقتدار چاہتے ہیں، الیکشن مہم میں ایک دوسرے کے خلاف بولنے والے ایک بار پھر ایک ہوگئے ہیں۔
