مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع مسلم لیگ ن لیگ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور ڈپٹی اسپیکر ظہیر چنٹر ہوں گے۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قانونی و پارلیمانی امور سے متعلق معاملات کو میاں مجتبی شجاع الرحمن کے بجائے ملک احمد خان بہتر چلا سکتے ہیں، لہذٰا میاں مجتبی شجاع الرحمن کا نام اس عہدے کیلئے واپس لے لیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ملک احمد خان کو شہبازشریف نے پہلے وفاق میں لیکر جانے کا کہا تھا۔
