Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب اسمبلی میں آج خفیہ رائے شماری کے ذریعے نو منتخب ارکان اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جبکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ پارٹی کی جانب سے ملک احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب اگلہ مرحلہ ہوگا۔

ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہوگا۔

اسپیکر کے انتخاب کے بعد موجودہ اسپیکر سبطین خان نئے منتخب ہونے والے اسپیکر سے حلف لیکر ایوان سے رخصت ہوجائیں گے۔

نئے منتخب ہونے والے اسپیکر ایوان کے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن منعقد کرائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version