سابق وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں۔
سابق وفاقی وزیر اعظم نزیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادی سب کے جو ممبران ہیں ووٹ کریں گے اور کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کہہ رہا ہے کہ حلف کے فوراً بعد اسپیکر کا انتخاب کرنا ہے، آپ تاریخ میں جائیں 2022 کے اپریل میں اسپیکر رولنگ دے کر چلے گئے تھے۔
اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ یہاں 371 کے ہاؤس میں 26 نے نوٹیفائی ہونا ہے، لوگ چار چار سال بعد بھی حلف لیتے ہیں، جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کو نہیں روکا گیا آپ اجنبی لوگوں کو ممبر کہہ رہے ہیں، آئین یہ فرض کرتا ہے اسپیکر سبطین خان پر کہ صرف اسپیکر کے انتخاب کروائیں۔
