Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے نام فائنل کرلیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لئے نام فائنل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے مراد علی شاہ کے مدمقابل اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لئے نام فائنل کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے علی خورشیدی وزیر اعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جبکہ قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی آج جمع ہوں گے۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں 168 نو منتخب ارکان میں سے 147 نے حلف اٹھایا تھا، تاہم جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان حلف لینے نہیں آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version