Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز میرٹ پر کام کرینگی، تمام طبقات کا تعاون ہوگا، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز میرٹ پر کام کریں گی، تمام طبقات کا تعاون ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی روایات شہباز شریف نے اور شہباز شریف کی روایات اب مریم نواز آگے بڑھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے خادم کے طور پر روایات قائم کیں،مریم نواز انہی روایات کو آگے بڑھائیں گی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ فخر کی بات ہے ہم اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سیاست میں بدتمیزی اور بدتہذیبی کا سلسلہ پچھلے 4 سال سے جاری ہے، ملک کو سیاسی استحکام دیا جائے، یہی آگے معاشی استحکام ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version