Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 62 سال کرنے کی منظوری دے دی تاکہ وقتی طور پر خزانے پر ادائیگیوں کے بوجھ کو ٹالا جا سکے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی مدت 2 سال بڑھانے کی تجویز منظوری کرنے کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی او ایم پر وزارت قانون اور ای سی سی سے منظوری لینے کے بعد وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوائے گی۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 3 نکات پر مشتمل سمری بھجوائی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version