Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتہائی اہم شخصیت نے بڑے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

لاڑکانہ کے سیشن جج شرف الدین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

 لاڑکانہ کے سیشن جج شرف الدین سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سلیم جیسر کے رویے کے خلاف عہدے سے مستعفی ہو گئے اور اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔

شرف الدین شاہ نے استعفے میں لکھا ہے کہ چپڑاسی کی نوکری بغیر میڈیکل حاصل کرنے کے لیے جسٹس سلیم جیسر نے ایڈیشنل رجسٹرار کے ذریعے پیغام بھجوایا اور خلاف قوائد نوکری نہ دینے پر جسٹس سلیم جیسر ناراض تھے۔

انہوں نے لکھا کہ جسٹس سلیم جیسر کے منشی رہنے والے محمد ملوک نے میرے دفتر میں آکر نوکری نہ دینے پر دھمکیاں بھی دیں، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار جونیئر ہونے کے باوجود مجھے ہدایات دیتے رہے، جسٹس سلیم جیسر کے انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس بھی سوشل میڈیا پر وائرل کروائے گئے۔

استعفے میں لکھا کہ انسپکشن کے دوران میرے خلاف بغیر ثبوتوں کے غلط نوٹس جسٹس سلیم جیسر نے تحریر کیے، انسپکشن کے دوران لکھے گئے نوٹس میرے ذاتی فائل میں شامل کرنے کے احکامات بھی ان کی جانب سے جاری کیے گئے۔

سیشن جج شرف الدین نے لکھا کہ 27 سال جوڈیشری کا حصہ رہا ہوں، اس ذلت کے ماحول میں نوکری نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version