سابق صدر آصف علی زرداری کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سےعوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں اے این پی کے نومنتخب ایم پی اے زمرک خان، سینیٹر داؤد خان اور سینیٹر عمر فاروق شامل تھے۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے وفد نے صدارتی انتخابات اور بلوچستان میں حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔
