Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’غزہ میں تکلیف دہ انسانی صورتحال کو حل کرنے کی ضرورت ہے‘

پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکج پسارسکی کا کہنا ہے کہ غزہ میں تکلیف دہ انسانی صورتحال کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 یوکرین پر روسی حملے کے دو برس مکمل ہونے پر پولینڈ کے سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم، پولش سفیر میکج پسارسکی، یوکرینی سفیر مرکیان چچک، جرمن سفیر الفریڈ گریناس، ڈینیش سفیر جیکب لینوف سمیت متعدد سفارت کاروں اور سفارتی حکام نے شرکت کی۔

 تقریب سے خطاب میں میزبان پولینڈ کے سفیر میکج پسارسکی نے کہا کہ ہر روز ہم نہتے یوکرینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی تکالیف دیکھ رہے ہیں، انہیں حالت امن میں رہنے کے ان کے بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یوکرینی مسلح افواج اور عوام کی حوصلہ افزاء مزاحمت دیکھی ہے، غزہ میں بھی انسانی تکالیف اور معصوم بچوں کی اموات دل ٹوڑ دینے والی ہیں، غزہ میں اس تکلیف دہ انسانی صورتحال کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

 پولینڈ کے سفیر میکج پسارسکی نے کہا کہ خطے میں جنگ میں شدت اور تنازعہ کے پھیلنے سے بچا جانا ضروری ہے، دو ریاستی حل کے نفاذ  کے لیے ایک تجدید شدہ با اعتماد  سیاسی عمل ضروری ہے، ہمیں یوکرین کو نہیں بھولنا چاہیے۔

 یوکرین کے سفیر مرکیان چوچک نے کہا کہ یوکرین ایک جوہری اور طافتور ملک کے خلاف اپنی سرزمین کا دفاع کر رہا ہے اور ابھی بھی 80 فیصد یوکرین آزاد ہے، روس عالمی قوانین کا احترام نہیں کر رہا روسی افواج کو یوکرینی سرزمین سے نکلنا ہو گا۔

 فرانسیسی سفیر نکولس گیلی کا کہنا تھا کہ یوکرین اور مشرق وسطی میں غیر قانونی قبضوں کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، روسی فتح دھونس اور تشدد کی قانون کی بالا دستی پر فتح ہو گی۔

 جرمن سفیر ایفریڈ گریناس نے کہا کہ اگر جاری روس کو شکست نہ ہوئی تو ایک نیا پریسیڈنٹ طے ہو جائے گا، جرمنی یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا، تقریب کے اختتام پر یوکرینی بچوں کے بنائے ہوئے دلکش فنپاروں کی نمائش بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version