Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر، پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ چاہتےہیں جوہمیں مخصوص نشستیں ملیں یہ خود لےلیں،اگرہماری سیٹیں پی پی،ن لیگ میں بانٹی توسپریم کورٹ جائیں گے۔

علی ظفر نے کہاکہ جنہیں نشستیں مل چکی انہیں دوبارہ نہیں دی جاسکتیں،الیکشن کمیشن سےکہاآپ کویہ نشستیں پی ٹی آئی کودینی ہی دینی ہیں، الیکشن کمیشن نےکہاکہ سنی اتحاد کونسل نےکوئی سیٹ ہی نہیں جیتی، ہم نےآرٹیکل 51 دکھایاکسی بھی سیاسی پارٹی کوجوائن کیاجاسکتاہے، مخصوص نشستیں خیرات نہیں بلکہ آئینی حق ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے وکیل  نے مزید کہاکہ اعتراض کیا گیا کہ سنی اتحاد کونسل نے لسٹ نہیں دی، ہم نےکہاقانون میں کہاں قدغن ہے آپ بعد میں لسٹ نہیں دےسکتے،امید یہ ہے کہ آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ہماری سیٹیں چھین کےکسی اورکودی گئیں توہم سپریم کورٹ جائیں گے، یہ اتنی بڑی آئین شکنی ہوگی کہ تمام آئینی الیکشن متنازع ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version