Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان تحریک انصاف نے اسد قیصر کو زور دار جھٹکا دیدیا

پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو زور دار جھٹکا دیدیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پارٹی کے سیاسی امور سے متعلق فیصلے کرنے سے روک دیا ہے۔

تاہم اب بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب سیاسی جماعتوں کے روابط سے متعلق کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے حتمی فیصلوں کی منظوری عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر دیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو اسپیکر کیلئے نامزدگی سے ہٹانے کا فیصلہ عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر کے شدید ردعمل کے بعد آیا۔

عمر ایوب نے عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کیلئے نامزد کرنے کا اعلان کیا، بابر سلیم کی تعیناتی کا فیصلہ عمر ایوب کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات میں کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے عاقب اللہ اور وزیراعظم کیلئے عمر ایوب کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version