پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کو خالی بھی نہیں چھوڑا جاسکتا،غبن پر سپریم کورٹ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا یہ سیٹیں ہمیں دینی ہی دینی ہیں، ہم سب کی امید ہے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، اگر غبن ہو گیا تو سپریم کورٹ جائیں گے اور ایسی صورت میں تو صدر، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن متنازعہ ہو جائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص سیٹیں میرٹ بیسڈ ہوتی ہیں، اگر یہ دوسری پارٹی کے لوگوں کے پاس چلی گئیں تو خیرات سمجھ کر بانٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو یہ سیٹیں ملیں اور ضرور ملیں گی، الیکشن کمیشن کو اگر سیاسی نظام چلانا ہے تو عوامی نمائندوں کا احساس کرتا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہماری سیٹیں ہمیں دی جائیں تا کہ ہماری اسمبلی پوری ہو، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے عوام نے فیصلہ دیا ہے، علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بہترین دلائل دیئے ہیں، اسمبلی اس وقت تک پوری نہیں ہوتی جب تک تمام ممبران پورے نہ ہوں۔
