Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طاقتور سسٹم داخل: کراچی اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں ہونگی

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان پر زیر اثر مغربی سسٹم آج مزید طاقتور ہوگا۔

آج رات قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار پور، کشمور، گھوٹکی, سکھر اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بالائی اضلاع میں بارش کا سلسلہ 2 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

کراچی میں بارش کا آغاز کل صبح سے ہوگا جوکہ 2 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، کراچی کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مغربی سسٹم کے تحت کل جامشورو، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈومحمد خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل جم کر برسیں گے، کل ٹھٹھہ، تھرپارکر، بدین، سانگھڑ شہید بینظیر آباد اور عمرکوٹ کے اضلاع میں بھی چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ 2 مارچ تک جاری رہے گا ،بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، گوادر، کیچ، بیلا اور حب کے اضلاع میں شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔

شدید بارشوں کے باعث بلوچستان اور سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے ماہی گیر 2 مارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version