Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ مولانا فضل الرحمان کا اہم اعلان

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

 جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی، یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے۔ صدر کے انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا حصہ بھی نہیں بنیں گے، ہم ایوان میں عوام کی نمائندگی کریں گے، اس ایوان کو عوام کا نمائندہ کم سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version