پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے مگر حکومت کو سپورٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے بول نیوز کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس صدر کے لیے ووٹ کے لیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آصف زرداری کے پرانے تعلقات ہیں، ن لیگ کی قیادت ہمارے پاس سپورٹ مانگنے آئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے مگر حکومت کو سپورٹ کریں گے، ایم کیو ایم پی ٹی آئی حکومت میں ان کے ساتھ تھی۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ پی پی کے تعلقات بنتے بگڑتے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو کن ناموں سے بلاتے تھے؟ پی ٹی آئی والے سمجھتے ہیں انکے ساتھ جو ہیں وہ سب صحیح ہیں۔
