پی ٹی آئی کیلئے بڑے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن موخرکرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی۔
چیئرمین شپ کیلئے جمع کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر درخواستگزار نوید انجم خان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ بطور پی ٹی آئی ورکر چیئرمین شپ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، میرے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی الیکشن بورڈ نے اعتراضات لگا کر مسترد کردیئے۔
نوید انجم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین مجھے اجازت دیتا ہے کہ بطور چیئرمین انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لوں۔
درخواست گزار نےاستدعا کی کہ جب تک الیکشن کمیشن میرے اعتراضات کا فیصلہ نہیں کرتا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول موخر کیا جائے۔
یاد رہے کہ 3 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ہونے جار ہے ہیں۔
