Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کی گورننس کو بہتر بناؤں گا، نامزد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

نامزد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی گورننس کو بہتر بناؤں گا۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری، بلاول بھٹو اور صوبائی قیادت کا شکر گزار ہوں، کوشش ہوگی کہ اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی گورننس کو بہتر بنائیں گے، ڈھائی سال والے فارمولے کے حوالے سے مرکزی قیادت بہتر بتا سکتی ہے، پیپلز پارٹی ڈائیلاگ کو ترجیح دے گی۔

نامزد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جمعیت کی مجلس عاملہ نے کسی بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، اسمبلی کے تمام جماعتوں کے ساتھ بات چیت کو ترجیح دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version