لاہور کے سروسز اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹس ڈاکٹرز کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی قائم کردی، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ عثمان خالد کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

سیکرٹری صحت علی جان کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی سروسز اسپتال کے ایم ایس کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کی تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی بھرتی ہونے والے پی جی آرز کے ڈیٹا کی چھان بین کرے گی، کمیٹی بھرتیوں کے عمل میں انڈکشن پالیسی کی خلاف ورزیوں کاجائزہ لیکرتحقیات مکمل کرے گی۔
کمیٹی بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرکے سفارشات محکمہ صحت کو بھجوائے گی جبکہ کمیٹی کو 7 روزمیں انکوائری مکمل کرنے حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بھرتیوں میں کئی سینئر پروفیسرز ملوث ہیں۔