موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کے بعد موٹرویز کے مختلف حصوں کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم فور کو عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ ایم فور کو فیصل آباد انٹرچینج سے گوجرہ تک ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 2 کو راوی ٹول پلازہ سے فاروق آباد تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا اور کوٹ مومن سے کالاشاہ کاکو تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ روک دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کلر کہار کے قریب موٹروے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے بعد موٹروے کو بلکسر سے للہ انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی کہ موسمی صورتحال کے پیشِ نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ دھند اور بارش کے دوران تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
