متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کے الیکشن میں ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شہبازشریف وزیر اعظم بن جائیں گے مگر وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے نامزد امیدوار وزیر اعظم شہبازشریف کے لئے ووٹ مانگا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو کوٹہ کے مطابق بھی کوٹہ نہیں ملتا شہبازشریف وزیر اعظم بن جائیں گے ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا جیتنا مسئلہ نہیں کامیاب ہونا ہے ووٹ لینے دینے کی بات کم اور پاکستان کے مسائل کے اوپر زیادہ بات ہوئی بلدیاتی انتخابات کے لئے آئین سازی کا معاہدہ ہوا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے مزید کہاکہ اس حکومت کو کامیاب کرنا ہے، یہ حکومت کامیاب ہوگی تو لوگوں کی پریشانی ختم ہوگی، اپنے کاندھے پر ایک ذمہ داری محسوس کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ صِبح وزیراعظم کا الیکشن ہے ہم وزیراعظم کا ووٹ ایم کیو ایم سے مانگنے ائے تھے شہبازشریف کی طبعیت خراب تھی ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے ہاس ووٹ کی درخواست کے لئے آتےانہوں نے مہربانی کردی ہے ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔
