وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فورٹ عباس کے 20 سالہ معذور بچے احمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پر فوری ایکشن لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرفریادی بچے کے گھر پہنچ گئے۔
ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بچے کو الیکٹرانک وہیل چیئر اور تحائف پیش کیے۔
ڈپٹی اسپیکر نے اس موقع پر معذور بچے احمد رضا کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ویڈیو کال پر بات کروائی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے احمد رضا کو نوکری دینے کا وعدہ کیااور اس بچے کو اپنا فون نمبر بھی دیا تا کہ وہ جب چاہے بات کر سکے۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے علاوہ ڈی سی بہاولنگر اور اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس بھی موجود تھے۔
