وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کینسر ہسپتال سائٹ وزٹ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز اسکول کا دورہ کیا، وہ خاموشی کے ساتھ جاکر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں،اسکول کی طالبات انہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور خوش ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق سینٹرپرویز رشید، رکن اسمبلی ثانیہ عاشق ، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
، 8 کلاس میں اردو کا ٹیسٹ ہورہاتھا، مریم نواز شریف نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے بارے میں سوالات کیے، وہ کم سن طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے خالی ریپر دیکھ کر بچیوں کو اپنا کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب دی اور کلاس ٹیچر کو ٹیسٹ اور تدریس کام جاری رکھنے کو کہا۔
مریم نواز شریف نے بچیوں سے اسکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
بچیوں نے لائبریری اور لیب میں بہتری لانے اور اسکول میں تقریبات کرانے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلاس دہم کے بورڈ امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا،انہوں نے انتہائی خاموشی سے امتحانی مرکز کا جائزہ لیا اور طالبات کو امتحان دیتے دیکھا۔
مریم نواز شریف نے 8 کلاس کے دوسرے سیکشنز کا بھی دورہ کیا، کلاس روم کے دروازوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے اور دیواریں سیلن زدہ تھی، انہوں نے لائبریری، بیالوجی لیب اور سپورٹس روم کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اسکول کے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بورڈ میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا اوراسکول سٹاف کے کہنے پر گروپ فوٹو بنوایا۔
انہوں نے اسکول کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے اورہونہار طالبات سے ملاقات اور بات چیت کو خوش کن قرار دیا۔
