Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرسکتے ہیں، علی محمد خان

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں۔

علی محمد خان نے الکیشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آئین کے مطابق اس ملک کو چلائیں، کسی نہ کسی کو تو ہمارے اتحاد سے تکلیف ہوگی، سنی اتحاد کونسل کے نام سے عارضی طور پر پارلیمان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا انتہاٸی اہم دن ہے، ہمیں ایسی قیادت کی ضرورت تھی جو دراڑوں کو پر کر سکے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صورت میں یہ لیڈر شپ دی ہے، انہوں نے محمود خان اچکزٸی کو صدارتی عہدے کے لیے نامزد کیا، اس سے قومی یگانگت کو فروغ ملے گا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہم صدارتی انتخاب کیلئے اسکروٹنی کا عمل مکمل کر چکے ہیں، سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، محمود اچکزٸی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مساٸل کا حل پارلیمنٹ نے کرنا ہے، ہم پر امید ہیں ہم اصلی ووٹوں سے اچکزٸی صاحب کو صدر بناٸیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version