پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اہم اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے محمود خان اچکزئی کو بطور صدر نامزد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان اور اسمبلیاں عوام کی ترجمان ہونی چاہئیں، ہم نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے ہیں، محمود خان اچکزئی کی کل کی تقریر پی ٹی آئی کے خیالات سے ہم آہنگ تھی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں، اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے، سربراہ تحریک انصاف کے ہاتھ کتنے بندھے تھے، سب سامنے آچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تین جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میں نے خود پیر پگارا سے بات کی ہے، اور مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملا ہے۔
