پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہےکہ پارلیمان میں مشکلات ہیں لیکن آگے بڑھنا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مفاہمت کے بادشاہ زرداری پھر صدر کی کرسی پر بیٹھیں گے، عدالت فیصلہ تو نہیں بدل سکتی، جو ہونا تھا وہ ہوگیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہاکہ شہید ذوالفقار بھٹو کی قربانی نے ایک نیا باب لکھا، شہید بھٹو ہمارے لئے زندہ ہیں، پاکستان کے وزیراعظم کا عدالتی قتل کیا گیا، آپ ہمیں کچھ دے نہیں سکتے لیکن ازالہ کرسکتے ہیں، بھٹو نے کہا تھا کہ میں تاریخ میں امر ہونا چاہوں گا۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ نے سب کو تحمل سے سنا، امید ہے سپریم کورٹ سے آج انصاف ملے گا، پاکستان کھپے کہنے کاوقت آگیا ہے، ایک مقبول نمائندے کا ٹرائل کے ذریعے قتل کیاگیا، تاریخ کے ورق کو آپ پھاڑ نہیں سکتے،درست کر سکتے ہیں، عدالت نے جو کاری ضرب لگائی یے اس کا ازالہ کیاجائے۔
