پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہےکہ قوم سے جو وعدے کیے ان کی تکمیل ہو چکی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ ہے اپوزیشن میں بیٹھے لوگ ابھی سوگ میں ہیں، اپوزیشن کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے ، مثبت تنقید کی قدر کروں گی ، تنقید برائے تنقید کی مجھے کوئی پرواہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی ،عوام کےمنہ کانوالہ کسی اورکے منہ میں نہیں جانےدونگی، امن وامان کی صورتحال خراب کرنےپرزیروٹالرنس ہے،جائز تنقید سنوں گی ،تنقید برائےتنقید برداشت نہیں ہوگی، سیاست کی آڑمیں عوام کیلئےمشکلات پیداکرنےکی کوشش برداشت نہیں ہوگی۔
مریم نواز نے کہاکہ شہبازشریف صاحب نے بھی گزشتہ رمضان میں لوگوں کو مفت آٹا دیا تھا، خوشی کی خبر ہے کہ آنے والے تین سے چار ماہ میں ساڑھے 12 کروڑ عوام کا سروے کریں گے، جس کی 60 ہزار سے کم تنخواہ ہے سب کو ڈیٹا میں لیکر آئیں گے، ایک سسٹم میں آپ کے پاس آپ کا ڈیٹا آ جائے گا، آنے والی حکومتوں کیلئے ڈیٹا کے ذریعے آسانی پیدا ہوجائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اکٹھے کیے گئے ڈیٹا میں تصدیق ،ڈلیوری اورشفافیت ہے، اس وقت رمضان نگہبان پیکج کی پیکنگ اور ڈلیوری کا عمل جاری ہے، ابھی تک 80 ہزار کے قریب ڈلیوری کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہیمپرمیں اعلیٰ کوالٹی کاگھی،آٹا،چینی،چاول اوربیسن شامل کیاہے، غیر معیاری پروڈکٹ تیار کرنے والی 4 ملزکو سیل کیا گیا ہے، ڈیلیوری ٹیموں کویونین کونسل اورمحلوں کی سطح پرتقسیم کیاگیاہے، ڈیلیوری ٹیموں کو پولیس سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے، ڈیلیوری ٹیموں کیلئے ایک خصوصی ایپ بنائی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پیکیج کا نام ہم نے رمضان نگہبان پیکیج رکھا ہے ، رمضان پیکیج کی اشیا کی کوالٹی یقینی بنائی گئی ہے ، رمضان پیکج 10 کلو آٹے،2 کلو چاول،2 کلو چینی،2 کلوبیسن ودیگراشیا پرمشتمل ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ میں نےاپنی پہلی تقریرمیں کیےگئےوعدوں کی تکمیل شروع کردی ہے، نواز شریف کا ایجنڈا اور مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، رمضان میں پنجاب کےعوام کواب قطاروں میں کھڑانہیں ہوناپڑےگا،رمضان نگہبان پیکیج سےپنجاب کے3 کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہونگے، رمضان پیکیج دہلیزتک پہنچانےکاپراجیکٹ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے پنجاب کے مستحق افراد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ، پنجاب حکومت نےمہینوں اورہفتوں کاکام دنوں میں مکمل کیاہے ، نوازشریف اورمیری خواہش تھی رمضان المبارک میں ایک اچھا پیکیج دیاجاسکے، آج وزارت اعلیٰ کامنصب سنبھالے ہوئے مجھے9 دن ہوئےہیں، رمضان المبارک کیلئےایک اچھا پیکیج تیارکیاہے، رمضان پیکیج کی تیاری میں مستحق لوگوں کی تکلیف کاخیال رکھاگیاہے،سوا3کروڑلوگوں کوان کا حق دہلیز پر پہنچایاجارہاہے،اس سےپہلے یہ کام کبھی ہوانہیں ۔
