Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

پیپلزپارٹی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حکومتی مذاکراتی وفد نے ملاقات کی جس میں حکومتی وفد نے صدارتی انتخابات پر حمایت کی درخواست کردی۔

حکومتی مذاکراتی وفد میں یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار، خورشید شاہ، نوید قمر اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے صدارتی انتخابات پر حکومتی امیداور کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی، خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی آصف زرداری کو ووٹ دے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version