پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے ماننے والے امریکا کے غلام نہیں ہو سکتے، پاکستان کو ہمیشہ غلام بنانے کی کوشش کی گئی، جب غلامی سے نجات کی بات کی تو سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی کانفرنس منعقد کروانے کی کوشش کی اور جب مسلم بلاک بنانے کی کوشش تو شک ہوا اب بانی پی ٹی آئی کو اس کی سزا ملے گی۔
علی محمد خان نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں مظالم کا درد ہمیں بھی ہونا چاہیے، میں نے پاکستان میں بہتری کی خاطر سیاست میں قدم رکھا، ملک کو بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناح وکلالت کے پیشے سے وابستہ تھے، انہوں نے قلم کی طاقت سے پاکستان بنایا۔
