وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد کام شروع کردیا تھا تاہم اب اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کابینہ کی تشکیل کا عمل پورا ہوگیا ہے۔
فاقی کابینہ کے پہلے مرحلے کی تشکیل کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہوگیا، تاہم ابتدائی طور پر 12 سے 14وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے جبکہ محمد اورنگزیب، شمشاد اختر، جلیل عباس کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ کابینہ میں شامل ہونے والے ناموں کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔
کابینہ میں کس کو کونسا کا قلمدان ملے گا؟
اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ اور خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنایا جائے گا، احسن اقبال وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی ہوں گے۔
عطا تارڑ کو وزیر اطلاعات اور مصدق ملک کو وزیر توانائی بنایا جائے گا جبکہ جلیل عباس مشیر خارجہ کا قلمدان ملے گا، طارق فاطمی معاون خصوصی برائے خارجہ امور ہوں گے، اورنگزیب خان مشیر خزانہ اور شمشاد اختر معاون خصوصی خزانہ ہوں گی، محسن نقوی کو مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔
