گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر بچے محمد شیراز کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج کے احسن اقدام نے سب کے دل جیت لئے۔
پاک فوج نے ہمیشہ عوام کی فلاح اور بھلائی کو اولین ترجیح دی ہے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے محمد شیراز کا سوشل میڈیا پر وی لاگنگ کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا۔
محمد شیراز کی انٹرنیٹ کے خراب ہونے اور دیگر مسائل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، کس پر پاک فوج نے فوراً نوٹس لیا اور اس کے آبائی گھر پہنچ گئی۔
ویڈیو دیکھیں:
پاک فوج نے بچے کے گھر پہنچ کر اس کی حوصلہ افزائی کی اور وی لاگنگ سے متعلق جدید آلات مہیا کیے۔
بچے کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہا۔
