Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

شہباز شریف نے شہید ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بورڈ بازار کے قریب مبینہ موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے کا نام عثمان عمر 30 سال ہے جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویشناک ہے جس کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری شروع کردیا ہے۔

علاوہ ازیں مبینہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے بی ڈی یو ٹیم، سی ٹی ڈی اور دیگر یونٹس بھی موقع پر موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version