پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ عدلیہ سے امید ہے کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔
چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنرل الیکشنز کے کچھ دستاویزات تھے جو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لئے لیکر گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں اس لئے درخواست دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے دستاویزات کے ہمراہ مشاورت کی اجازت دی جائے،عدلیہ ہی ہے، بڑی توقعات ہیں ہمیں عدلیہ سے، ہمشہ آتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمیں بھی انصاف ملے گا۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہاکہ تیزی کے ساتھ فیصلے ہوئے ہیں چاہے سپریم کورٹ، ہائیکورٹ یا پھر ٹرائل کورٹ ہو، جس غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ٹرائل چلایا گیا ہے، عدلیہ کی زمیداری ہے نوٹس لے۔
