محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا عشرہ اچھا گزرے گا تاہم مارچ کے آخری ہفتے سے موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق 2 دن بارش ہو گی تو چار دن دھوپ نکلی رہے گی، اسی طرح پھر اگلے 2 سے 4 دن کی دھوپ کے بعد بارش ہو جائے گی، اس طرح پورے مہینے دھوپ اور بادل کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق رمضان کے بعد موسم گرما کا آغاز ہو جائے گا، رواں برس بھی گرمی کی شدت میں گزشتہ سال کی نسبت اضافے کا امکان ہے۔
