Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اس وقت معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اس وقت معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ بابرکت مہینہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خصوصی رحمت اور برکت کے طور پر ہمیں رحمتوں کو گلے لگانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہے، تاہم حکومت نے تاریخی رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم نے تمام امیر پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ روزے کے اس مقدس مہینے میں اپنی برادریوں میں غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

شہباز شریف نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام کو، جو ظلم اور جارحیت کا شکار ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انہوں نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یاد رکھیں، جو بھارتی جبر کے ہاتھوں مظالم برداشت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کی آمد پر پوری پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک ہمیں اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور بندگی کے لیے وقف کر کے ایک مثالی مسلمان بننے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔

صدر مملکت نے عالمی برادری اور امت مسلمہ سے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version