کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر آگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنرلیسلی اسکینلین نے ملاقات کی جس میں کینیڈا اور پنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ، فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اور ٹریڈ کمشنر موجود تھے۔
دوران ملاقات مریم نواز کو کینیڈین ہائی کمشنر نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں کینیڈا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلبا کیلئے اسکالر شپ بڑھانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں، جس پر کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مل کر خوشی ہوئی۔
