آصف زرداری نے صدر بنتے ہی پہلا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔
